تراویح میں سجدۂ تِلاوت کا طریقہ
فتویٰ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کی رو شنی میں
![]() |
تراویح میں سجدۂ تلاوت ۔ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی |
پیشکش: مفتی محمد امتیاز پَلاموی،مظاہری
تراویح پڑھانے والے بہت سے حفاظ کرام کو صرف اتنا مسئلہ معلوم ہے کہ اگر سجدۂ تلاوت والی آیت پڑھ کر سجدۂ تلاوت نہ کرسکے اور رکوع یا سجدہ میں اس کی نیت کرلی جائے تو سجدۂ تلاوت بھی ادا ہوجائے گا، اس لیے ان سے بارہا یہ غلطیاں واقع ہوتی ہیں اور جب ان کو ایسا لگتا ہے کہ سجدہ تلاوت کریں گے تو اگلی آیت بھول جائیں گے، اس لیے اصل جگہ پر سجدہ نہ کرکے رکوع یا نماز کے سجدہ میں سجدۂ تلاوت کی نیت کر لیتے ہیںڈ جو بہت بڑی غلطی ہے، یہ مسئلہ ہر آیت سجدہ کے لیے نہیں ہے ؛ بلکہ اس میں تفصیل ہے:
چنانچہ اس مسئلہ کی نوعیت اور اس کی وضاحت کے لیے جامعہ علوم اسلامیہ بمنوری ٹاؤن کا ایک فتویٰ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے ؛ تاکہ اس مسئلہ کی نوعیت اور حقیقت سے واقف ہوسکیں۔
فتویٰ بنوری ٹاؤب
سوال: تراویح میں سجدہ کی آیت پر تلاوت نہ کیا اور نماز پوری کردی ، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: نماز میں آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد تین آیت پڑھنے سے پہلے پہلے اگر نماز کے اندر سجدہ نہیں کیا اور آیت سجدہ کے بعد تین آیت سے پہلے پہلے رکوع بھی نہیں کیا اور نماز ختم ہوگئی تو پھر اس سجدہ کی قضاء نہیں ہوسکتی، کیوں کہ قضاء کا وقت نکل گیا، البتہ سجدہ تلاوت نہ کرنے کی وجہ سے اس پر توبہ و استغفار کرنا اس پر لازم ہے۔ لیکن اگر کسی نے سجدۂ تلاوت کیے بغیر دونوں طرف سلام پھیرلیا اور پھر نماز کے منافی کوئی کام ( مثلاً بات چیت کرنا، چہرہ اور سینہ قبلہ سے پھیر لینا یا اٹھ کر چلے جانا وغیرہ) کرنے سے پہلے ہی اسے یاد آگیا کہ اس نے آیت سجدہ پڑھنے کے باوجود سجدہ تلاوت نہیں کیا تھا تو وہ اسی وقت سجدۂ تلاوت کرلے اور پھر سجدۂ سہو کے ساتھ نماز مکمل کرلے۔
اوراگر آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد تین آیت پڑھنے سے پہلے رکوع کرکے رکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت کرلی تھی تو رکوع میں سجدۂ تلاوت ادا ہوگیا، اور اگر اسی صورت میں رکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت نہیں کی تھی تو بھی اس کے بعد سجدۂ صلاتیہ ( نماز کے سجدہ) میں سجدۂ تلاوت بھی حکماً ادا ہوگیا۔ ( الدرالمختار مع حاشيه ابن عابدين ۲؍ ۱۰۹)
والله تعاليٰ اعلم
اس فتویٰ سے یہ واضح ہوگیا کہ آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد رکوع یا سجدہ میں سجدہ تلاوت تب ادا ہوگا جب کہ آیت سجدہ کی تلاوت کے تین آیت پڑھنے سے پہلے رکوع کرے، لیکن اگر آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد مزید تین آیت یا اس سے زائد پڑھ لے تو رکوع میں نیت کرنے سے سجدۂ تلاوت ادا نہ ہوگا۔
اس لیے اس مسئلہ کو ہمیشہ ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔
محترم قارئین!
مذکورہ مضمون کے سلسے میں اپنی رائے کمینٹ میں ضرور لکھیں۔
شکریہ
Tag: #ramazan #trawih_me_sajdah_tilawat #darululuoomdeoband
0 Comments