15 اگست یومِ آزادی پر مختصر تقریر ( ٢)
لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی
نحمده و نصلي على رسوله الكريم اما بعد.
پروگرام میں موجود تمام بھائیوں اور بہنوں!
آج 15 اگست ہے، آج ہی کی تاریخ میں ہمارا پیارا ملک ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا، اسی کی مناسبت سے آج ہم سب لوگ یہاں اکٹھے ہوکر آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔
محترم سامعین!
آج سے 75 سال پہلے ہمارا یہ ملک ہندوستان سات سمندر پار سے آئے ہوئے انگریزوں کا غلام تھا، ہمارے بڑے بزرگ سب انگریزوں کی غلامی میں زندگی بسر کرتے تھے، ملک ہمارا تھا لیکن حکومت انکی تھی، زمین ہماری تھی زمیندار انگریز تھے، ہم اپنے ہی ملک اور اپنی ہی زمین میں انکے مزدور تھے، انگریز ہندوستان کے نواسیوں پر خوب ظلم کیا کرتے تھے ،
آخر کار یہاں کے باشندوں نے، ہندو مسلم اور سکھ عیسائی سب دھرم کے لوگوں نے مل کر انگریزوں کو اس دیش سے بھگانے اور اپنے ملک ہندوستان کو ان سے آزاد کرانے کا منصوبہ بنایا ، چنانچہ ہندو مسلم سب نے مل کر انگریزوں سے کئی بڑی بڑی لڑائیاں لڑیں، کبھی شاملی کے میدان میں ، کبھی مراداباد میں، تو کبھی امرتسر میں۔
دوستو اور بزرگو!
ایک دن ایسا آیا کہ ہم ہندوستانیوں کی جیت ہوئی اور انگریزوں کو اس ملک سے بھاگنا پڑا۔ اسکے بعد سے ہر سال پورے دیش میں آزادی کا جشن منایا جاتا ہے اور بھارت کا ترنگا جھنڈا لہرایا جاتا ہے ۔
میں اپنی بات اس شعر کے ساتھ ختم کرنا چاہتا ہوں:
خوں شہیدانِ وطن کا رنگ لاکر ہی رہا
آج یہ جنت نشاں ہندوستان آزاد ہے
شکریہ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
0 Comments