26 جنوری یومِ جمہوریہ پر مختصر تقریر
26 جنوری یومِ جمہوریہ پر مختصر تقریر Republic۔day۔speach۔urdu |
محمد امتیاز پَلاموی، مظاہری
نحمده و نصلي عليٰ رسوله الكريم ! اما بعد
چمن میں پھول کھلتے ہیں گلشنِ بہار بن کر
26 جنوری مبارک ہو پھولوں کا ہار بن کر
دور دراز سے تشریف لائے مہمانانِ کرام! میرے بھائیو، بزرگو، پردہ نشین ماں بہنو اور تمام حاضرین!
جیسا کہ ہم سبھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ آج 26 جنوری کو پورا ہندوستان بڑے دھوم دھام سے یومِ جمہوریہ یعنی گنتنتر دیوس منا رہا ہے، لیکن اس دن کو منانے کے ساتھ اس کو منانے کی وجہ جاننا بھی ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے۔
کہ آخر ہم کب سے یومِ جمہوری منا رہے ہیں اور کیوں منا رہے ہیں؟
محترم سامعین!
15 اگست 1947 ء کو ہندوستان کی آزادی اور ہندوستان و پاکستان کے بنٹوارے کے بعد ہر ہندوستانی ملک میں آزادی کی سانس لے رہا تھا، لیکن ملک میں اس وقت کسی بھی طرح کا قانون یا ضابطہ نہیں تھا؛ چنانچہ ملک ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ جناب ڈاکٹر راجیندر پرشاد جی کے حکم سے وضع قوانین کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس کا صدرجناب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر صاحب کو منتخب کیا گیا۔
جناب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر صاحب کی صدارت میں 2 سال 11 مہینے 18 دن میں قوانین ہند کا مسودہ تیار کیا گیا، یہ قانونی مسودہ 26 نومبر 1949ء کو پارلیمینٹ میں پیش کیا گیا، اور تمام اراکین پارلیمنٹ کی رضامندی سے وہ مسودہ قانونی شکل اختیار کر گیا ؛ لیکن یہ قانون ابھی نافد نہیں ہوا تھا،بلکہ قوانین ہند کے نفاذ کے لیے 26 جنوری 1950ء کو متعین کیا گیا۔
محترم سامعین!
ہمارے پیارے ملک ہندوستان کا قانون دنیا کے تمام ممالک کے قوانین سے بڑا قانون ہے، جس میں پہلے 395 انوچھید (پیرا گراف) 8 انوسوچیاں ( شیڈول) اور 22 بھاگ ( حصے) تھے جبکہ فی الحال بڑھ کر 448 انوچھید ، 12 انوسوچیاں اور 25 بھاگ یعنی حصے ہیں۔ اسی لیے ہم ہندوستانی فخر سے کہتے ہیں کہ ہمارا ملک پوری دنیا کے جمہوری ممالک میں سب سے بڑا ملک ہے۔
میں اپنی بات اس شعر کے ساتھ ختم کرنا چاہتا ہوں:
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوء وفا آئے گی
شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
تقریر پڑھنے کے لیے مجھے دبائیں
محترم قارئین!
مذکورہ مضمون کے سلسے میں اپنی رائے کمینٹ میں ضرور لکھیں۔
شکریہ
6 Comments
molana aap se baaat krni hai pls call me phone no 9090337828 ya aap k number please send kr den
ReplyDelete7079256979/ 6397254972
Deleteبہت خوب
ReplyDeleteمختصر اور اچھی تقریر ہیں یوم جمہوریہ پر
میں اپنے بچے کیلئے اسی موضوع پر تقریر تلاش کررہا تھا اور تمہاری تقریری تحریر پر نظر پڑی، اور کام آسان ہوگی۔ دل سے دعا نکلی
فجزاکم اللہ خیر الجزاء
💐💐💐
شکریہ
Deleteماشاء اللہ بہت خوب
ReplyDeleteماشاءاللہ دل خوش ہوگیا
ReplyDelete