Online Maktab / Shees Academy by Mufti Imtiyaz Palamvi آن لائن مکتب؍ شیث اکیڈمی

 آن لائن مکتب ؍ شیث اکیڈمی کا تعارف


Online-maktab-shees-academy


شیث اکیڈمی کا تعارف 

بیادگار: صوفی باصفا، عالم باعمل، استاذ محترم حضرت مولانا شیث احمد بستوی ( کبیرنگری) رحمہ اللہ تعالیٰ۔ سابق استاذ: جامعہ امام محمد انورؒ شاہ دیوبند ۔
 مرید خاص ، ریحانۃ الھند، برکۃ العصر، حضرت مولانا شیخ محمد یونس جونپوری رحمہ اللہ تعالٰی ۔ سابق شیخ الحدیث جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور ۔


بانی شیث اکیڈمی 

مفتی محمد امتیاز پلاموی، مظاہری ۔ خادم حضرت مولانا شیث احمد بستوی رحمہ اللہ تعالٰی 

سنہ قیام شیث اکیڈمی: 

15/ محرم الحرام 1448ھ بمطابق 01/جولائی 2026ء بروز بدھ ۔

آفس شیث اکیڈمی:

مسجد عمر، مدرسہ چوک بلسوکرا، ڈاکخانہ پنڈری تھانہ چانہو، ضلع رانچی جھارکھنڈ انڈیا ۔

سرپرست شیث اکیڈمی:

حضرت مولانا دلاور حسین قاسمی صاحب دامت برکاتہم 
استاذ و صدر المدرسین دارالعلوم قاسمیہ، مدرسہ چوک بلسوکرا، چانہو ، ضلع رانچی جھارکھنڈ انڈیا ۔

________________________________________

تعلیمی معلومات 

نصاب تعلیم : 

چونکہ یہ اکیڈمی آن لائن مکتب ہے، اس لیے مکتب کے اصولوں کے مطابق ہے ، مکاتب میں جو کچھ پڑھایا جاتا ہے فی الحال وہی چیزیں آن لائن مکتب/ شیث اکیڈمی میں پڑھائی جاتی ہیں ، نیز ناظرہ کے ساتھ حفظ قرآن مجید بھی کرایا جاتا ہے۔

قرآن شریف حفظ: 

قرآن شریف اور بنیادی اسلامیات 

قرآن شریف ناظرہ: 

نورانی قاعدہ کے اعتبار سے تجوید/ عقائد/ نماز ، روزہ / کلمات/ اسلامی معلومات وغیرہ 

عم پارہ: 

نورانی قاعدہ کے اعتبار سے تجوید/ عقائد/ وائٹ بورڈ کا استعمال/ عقائد/ دعائیں/ کلمات وغیرہ 

نورانی قاعدہ: 

عقائد/ وائٹ بورڈ کا استعمال/ عقائد/ دعائیں/ کلمات وغیرہ 

طریقۂ تعلیم:

 آن لائن کلاس گوگل میٹ ایپ پر ہوتی ہے ، وائٹ بورڈ کا استعمال بھی ہوتا ہے، اسکرین شیئرنگ ہوتی ہے، ہر بچے سے انفرادی طور پر سبق سنا جاتا ہے، سب کو سمجھا کر پڑھایا جاتا ہے۔

تعلیمی فیس:

داخلہ ( ایڈمیشن) کی الگ سے کوئی فیس نہیں ہے؛ البتہ ماہانہ فیس ہے۔

  1. قرآن شریف حفظ کی ماہانہ فیس : 500  روپئے

  1. قرآن شریف ناظرہ کی ماہانہ فیس: 500 روپئے

  1. عم پارہ کی ماہانہ فیس : 400 روپئے 

  1. نورانی قاعدہ کی ماہانہ فیس: 350 روپئے

اوقاتِ تعلیم: 

فی الحال آن لائن مکتب/ شیث اکیڈمی میں پانچ کلاسیز چل رہی ہیں :
صبح 7-8 بجے
دوپہر: 2-3 بجے 
دوپہر: 4-5 بجے 
شام : 7-8 بجے
رات :9-10 بجے 
نوٹ:______________ عمر دراز مردوں اور خواتین کا سبق رات 9-10 بجے ہوتا ہے اور دونوں کا گروپ الگ الگ ہے۔

اساتذہ کی تعداد:

فی الحال آن لائن مکتب/ شیث اکیڈمی میں خدمات انجام دینے والی تین اساتذہ ہیں :
  1. مفتی محمد امتیاز پلاموی ۔ بانی اکیڈمی 
  2. مفتی خالد حیدر قاسمی صاحب ۔ امام و خطیب جامع مسجد بلسوکرا ۔ 
  3. جناب حافظ محمد الیاس صاحب ۔ امام مسجد بریاتو، رانچی ۔ 



Post a Comment

0 Comments