کیا حضور ﷺ مر کر مٹی میں مل گئے ؟ |مر کر مٹی میں ملنے کا کیا مطلب ہے؟

 کیا حضور ﷺ مر کر مٹی میں مل گئے ؟

مر کر مٹی میں ملنے کا کیا مطلب ہے؟ 


     محمد امتیاز پلاموی مظاہری 
شہید اسلام ، ماحی شرک و بدعت حضرت مولانا شاہ اسماعیل شہید دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مایہ ناز کتاب " تقویۃ الایمان" کی ایک عبارت ہے: 
ف : یعنی ایک دن میں بھی مر کر مٹی میں ملنے والا ہوں تو کب سجدہ کے لائق ہوں، سجدہ تو اسی پاک ذات کو ہے کہ نہ مرے کبھی ۔۔۔۔۔۔۔ 
اس کا کیا مطلب ہے ؟ کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ نعوذباللہ حضور ﷺ انتقال فرمانے کے بعد عام انسانوں کی طرح مٹی میں اس طرح خلط ملط ہو گئے کہ مقدس ہڈیاں بوسیدہ اور گوشت پاک سڑگل کر مٹی کے ذرات میں تبدیل ہوگئے ؟ یا اس کا مطلب کچھ اور ہے؟ 
وضاحت:

حضور ﷺ کے مرکر مٹی میں ملنے کا صحیح مطلب!

اس عبارت کا صحیح مطلب اور خلاصہ یہ کہ ہر مخلوق کو ایک نہ ایک دن مرنا ہے، اس دنیا سے کوچ کرنا ہے، جسکا تقاضہ ہے کہ ایک دن میری بھی موت ہوگی اور اس دنیا سے کوچ کرجاؤں گا، لوگ مجھے بھی دفن کرکے سپرد خاک کردیں گے اور میری بھی قبر ہوگی۔ اور جب میری موت ہوجائے گی تو میں سجدہ کا مستحق نہیں رہا، کیوں کہ سجدہ کا مستحق وہ ذات ہے جسے کبھی موت نہ آئے ، اور ایسی ذات صرف اللہ ربّ العزت کی ہے۔

تقویۃ الایمان کی عبارت ملاحظہ کریں اور ایک صحابی رضی اللہ عنہ کی حضور ﷺ سے کیا بات ہوئی ، ۔۔۔۔۔👇👇


اس میں صراحت ہے کہ حضور ﷺ سے ایک صحابی ؓ نے سجدہ کے متعلق پوچھا تو حضور ﷺ نے کہا : کیا تم میری قبر سے گذروگے تو سجدہ کروگے؟ صحابی رسول نے کہا نہیں، تو حضور نے کہا ایسا نہ کرو۔ 

قبر سے گزرو گے۔۔۔۔۔۔۔ اس سے معلوم ہوا کہ حضور ﷺ کی وفات ہوگی، دفن بھی ہوں گےاور  قبر بھی بنے گی ۔۔۔۔۔ چنانچہ ابھی بھی حضور ﷺ کی قبر شریف موجود ہے۔ 

قبر سے گزرنا۔۔۔۔۔۔ اس سے مفہوم ہوا کہ حضور مرکر مٹی میں ملیں گے، یعنی قبر شریف میں دفن ہوں گے۔۔۔۔۔ لہذا جب حضور کی قبر بنے گی اور دفن کیے جائیں گے تو لازمی طور پر موت واقع ہوگی، اور جس پر موت واقع ہو گی وہ سجدہ کا مستحق نہیں ہے، بلکہ سجدہ کا مستحق صرف وہ ذات ہے جس پر موت واقع نہ ہوگی، اور وہ ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔ یہی مراد حضرت شاہ اسماعیل شہید دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی ہے۔ 

 مرکر مٹی میں ملنا

مرکر مٹی میں ملنا، دفن ہونا، فنا ہونا ان الفاظ کا استعمال مطلق موت واقع ہونے پر بھی ہوتا ہے، اس کے لیے اردو مستند لغات اور بریلوی مذہب کی کتابوں کے حوالے بھی پیش خدمت ہیں ، ملاحظہ فرمائیں 👇👇















Post a Comment

0 Comments