دار العلوم دیوبند میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
دارالعلوم دیوبند میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب۔
نفرت کی سیاست سے اقتدار تو مل سکتا ہے ، ملک نہیں چلایا جا سکتا : حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب ۔
دیوبند : ام المدارس دارالعلوم دیوبند میں ٢٦/ جنوری ٢٠٢٦ بروز پیر ، یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک باوقار، پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ملک کی آزادی ، آئین اور جمہوری اقتدار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر جانشین شیخ الاسلام ، امیر الہند ، قائد جمعیت ، حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم ۔
صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند و صدر جمعیت علمائے ہند ۔ نے ایک پر مغز ز اور فکر انگیز خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب نے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ،
" نفرت کی سیاست کے ذریعے اقتدار تو حاصل کیا جا سکتا ہے ، لیکن اس کے ذریعے کسی ملک کو نہیں چلایا جا سکتا ۔"
انہوں نے کہا کہ : ہندوستان کی اصل طاقت اس کے آئین ، جمہوری نظام ، بھائی چارے اور باہمی رواداری میں مضمر ہے ۔
حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ یوم جمہوریہ ہمیں اس عہد کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم آئین ہند کی پاسداری کریں ، تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور نفرت ، تعصب اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ہمیشہ سے وطن پرستی ، قومی یک جہتی اور آئینی اقتدار کا علمبردار رہا ہے ۔
تقریب میں اساتذہ ، طلبہ اور دیگر معزز شخصیات کی بڑی تعداد موجود رہی ۔ حاضرین نے ملک کی سالمیت ، امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی عزم کا اظہار کیا ۔


0 Comments