26 جنوری یومِ جمہوریہ (مختصر) تقریر
26 جنوری یومِ جمہوریہ (نختصر) تقریر Republic۔day۔speach۔urdu |
محمد امتیاز پَلاموی،مظاہری
نحمده و نصلي عليٰ رسوله الكريم اما بعد
خوشبؤوں پر موج کی روانی رہے گی
زندگی میں کوئی نہ کوئی کہانی رہے گی
ہم بھی بزم میں چار چاند لگا دیں گے
اگر آپ کی تالیوں کی مہربانی رہے گی
دانشورانِ قوم و ملت!
آج کے روز آپ ہندوستان کے جس کونے میں چلے جائیں، جس گلی اور کوچے میں چلے جائیں ، خواہ شہر ہو یا دیہات، گاؤں هو يا قصبہ آپ کو ہر جگہ 26 جنوری یومِ جمہوریہ کے نغمے سنائی دیں گے۔
اب آپ کے دل میں سوال پیدا ہوتا ہوگا کہ جمہوری کس چیز کا نام ہے اور آج کے دن یومِ جمہوریہ کا جشن کیوں منایا جاتا ہے؟
محترم سامعین!
1947ء کو ہمارا ملک ہندوستان آزاد ہوا اور آج کے دن یعنی 26 جنوری 1950ء کو ہمارے ملک کے لیے نیا قانون نافذ کیا گیا، اس لیے ہر سال 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کے نام پر جشن منایا جاتا ہے۔
اور جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ :
اس ملک کے ہر باشندے کو بنیادی حقوق دئے گئے ہیں۔
ہندو ہو یا مسلم ، سکھ ہو یا عیسائی سب کے لیے ایک ہی قانون ہے۔
ہر شخص کو اپنے دھرم، مذہب اور رسم و رواج کے مطابق زندگی گذارنے کی مکمل آزادی ہے۔
اس ملک میں رہنے سہنے اور کھانے پینے کی مکمل آزادی ہے۔
اس ملک کے ہر باشندے کو ہر چیز میں مساوی اور برابری کا حق ہے۔
اپنی بات اس شعر کے ساتھ ختم کرنا چاہتا ہوں:
خدا کرے ہم میں پیار کے رشتے رہیں قائم
اگر یہ ٹوٹ گئے تو ہوجائیں گے ہم درہم برہم
شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
نوٹ
مکتب اور ابتدائی بچوں کے لیے مختصر تقریر ہے
آپ سے گذارش ہے کہ نفع پہنچانے کی غرض سے
دوسرے مسلمان بھائی تک پہنچانے کی کوشش کریں
محترم قارئین!
مذکورہ مضمون کے سلسے میں اپنی رائے کمینٹ میں ضرور لکھیں۔
شکریہ
وضاحت برائے رابطہ :
ہر طرح کے علمی،فکری و اصلاحی مضامین پڑھنے کے لیے، ہر طرح کے اسلامی و سیاسی خبروں سے واقفیت کے لیے
درج ذیل لنکس پر کلک کریں، یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔ شکریہ
محمد امتیاز پَلاموی،مظاہری
7079256979| 6397254972
Tags: #RepublicDaySpeachUrdu
#26_January_speach_urdu
#Haqbaatkaho.in
#Haqbaatkaho
#Mufti_imtiyaz_palamvi_Mazahiri
2 Comments
Masha
ReplyDeleteMasha allah
ReplyDelete