قرآن کریم کی برکت (اردو تقریر)

قرآن کریم کی برکت

 (اردو تقریر)

قرآن کریم کی برکت (اردو تقریر)


    محمد امتیاز پَلاموی،مظاہری   

    الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى اما بعد

 فقال الله تعالى:  اعوذ بالله من الشيطان الرجيم 

بسم الله الرحمن الرحيم 

اذ بعث فيهم رسولا من انفسهم يتلو عليهم اياته ويزكيهم صدق الله العظيم

پارہ ٤/ آل عمران


کیوں نہ ہو ممتاز اسلام دنیا بھر کے دینوں میں 

وہاں مذہب کتابوں میں یہاں قرآن سینوں میں 

سامعین گرامی قدر ! 

    کچھ دیر کے لیے حال سے رشتہ توڑ کر ، بھاگتی دوڑتی گاڑیوں اور ترقی یافتہ دور سے نظر ہٹا کر پندرہ صدیاں پیچھے جائیں ، تاریخ کے صفحات کھنگالیے اور دیکھیے دنیا میں کیا تھا ؟ 

ظلمت ہی ظلمت تھی

اندھیرا ہی اندھیرا تھا 

جو رو جفا عام تھا

 شراب نوشی تھی

 زناکاری معیوب نہ تھی

 بدی کا راج تھا

شعر:

کچھ کفر نے شعلے بھڑکائے کچھ ظلم نے فتنے پھیلائے 

 سینوں میں عداوت جاگ اٹھی انسان سے انسان ٹکرائے 

پامال کیا برباد کیا کمزور کو طاقت والوں نے

 جب ظلم و ستم حد سے گزرے تشریف محمد لے آئے

    وہ رب جو فضا میں بار پیدا کرتا ہے، وہ رب جو  ظلمت و شب کے بعد نور سحر پیدا کرتا ہے،  اسے اشرف المخلوقات پر رحم آ گیا ، تو اس نے محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کی صورت میں 

انسانیت کا دستور دیا 

ہدایت کا منشور دیا 

جنتی کا نور دیا 

    قرآن نے شہر بدل دیے ، گاؤں بدل دیے ، عقائد بدل دیے ، راستے بدل دیے ، منزل بدل ڈالی ، معیشت بدل ڈالی ، تجارت بدل ڈالی ، معاشرت بدل ڈالی ، ظاہر بدل ڈالا ، باطن بدل ڈالا ، انسان بدل ڈالا ، ڈاکو اور لٹیرے معصوم و ہمدرد بن گئے ، ظالم و ستمگر عادل و انصاف ور بن گئے ، جو ذرّہ تھا وہ گوہر بن گیا ، جو مدعو تھا وہ داعی بن گیا ،  قطرہ تھا دریا بن گیا ، پیاسا تھا ساقی بن گیا  ، جاہل تھا عالم بن گیا ، جو برا تھا نیک بن گیا۔

    میرے پیارے دوستو!

    آخر ایسا کیوں کر ہوا ؟ میں عرض کروں کہ یہ انقلاب اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محنت سے بپا ہوا ہے ، یہ قرآن پڑھنے ، اس پر عمل کرنے اور سمجھنے سے ہوا ہے ۔

     اس لیے میں کہتا ہوں کہ آپ اپنے بچوں کو مدرسہ بھیجئے ، مکتب بھیجئے ؛ تاکہ وہ قرآن کو سیکھیں، سمجھیں اور اسے اپنی زندگی میں اتاریں ،  تاکہ جب وہ بڑے ہوں تو ان کی تجارت ، معیشت ان کا رہن سہن قرآن و حدیث کے مطابق ہو۔ 

میرے پیارے دوستو

    ہمارے مکتب مکتب اسلامیہ میلانی میں بھی الحمد للہ قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے، اپنے بچوں اور بچیوں کو اسکولوں اور کالجوں کے ساتھ ساتھ مکتب کی بھی تعلیم دیں۔

 اللہ تعالی ہمارے استاذ اور تمام علماء کرام کو جزائے خیر دے کہ وہ امت مسلمہ کے بچوں اور بڑوں کی فکر میں دن رات لگے رہتے ہیں آمین

میں اپنی بات اس شعر کے ساتھ ختم کرتا ہوں

دنیا نے دین کو بھلا رکھا ہے 

غفلت کی نیند میں سلا رکھا ہے

 اس میں خوش نصیب ہیں وہ اکبر

 جس نے قرآن کو کھلا رکھا ہے

واخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين


  محترم قارئین!  

مذکورہ مضمون کے سلسے میں اپنی رائے کمینٹ میں ضرور لکھیں۔

   شکریہ  


 وضاحت  برائے رابطہ : 
ہر طرح کے علمی،فکری و اصلاحی مضامین پڑھنے کے لیے، ہر طرح کے اسلامی و سیاسی خبروں سے واقفیت کے لیے 
درج ذیل لنکس پر کلک کریں، یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔ شکریہ
محمد امتیاز پَلاموی،مظاہری
7079256979| 6397254972


  مضمون پسند آئے تو واٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کریں۔ شکریہ  

Post a Comment

1 Comments