چار عورتوں سے شادی میں فائدہ کس کو ہوگا ، مرد کو یا عورت کو؟

چار شادیوں سے فائدہ کس کو ہوگا ؟

مرد کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔۔۔۔۔ عورت کو؟

چار عورتوں سے شادی میں فائدہ کس کو ہوگا ، مرد کو یا عورت کو؟


  پیشکش: محمد امتیاز پَلاموی،مظاہری

   میں فیصل آباد میں رکشا چلاتا ہوں ، تقریبا 55 سال کی خاتون کی آنکھیں بیس روپے کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے آنسوؤں سے بھیگ گئیں، اس کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی تھی ، میں نے اسے پہچان لیا ، وہ میری بچپن کی ٹیچر تھیں، انتہائی باپردہ خوبصورت اور ایم اے پاس، اس نے اپنے درد بھری کہانی کچھ یوں سنائی: میری شادی کو تیسرا سال تھا ، زندگی بہتر سے بہتر ہو رہی تھی کہ میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی ، میں نے  سر پر اٹھا لیا ، مجھے لگا کہ میرے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ میرے میاں نے بہت سمجھایا کہ اس لڑکی کا رزق بھی اللہ ہمیں دے گا اور وہ  آسانی سے ایڈجسٹ ہو جائے گی،  لڑکی بہت مجبور اور لاوارث ہے۔

    مگر میں نے ایک نہ سنی اور میں نے اسے طلاق دلوا کر ہی چھوڑا ، ٹھیک تین مہینے بعد میرا خاوند ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا اور میری دنیا اجڑ گئی، میری گود میں ایک بچی تھی اسے لے کر اپنے والدین کے گھر آ گئی، زندگی میں مجھے اپنی غلطی کا احساس ہو چکا تھا کہ میں نے جان بوجھ کر اپنی سوتن کو طلاق دلوائی تھی ، اب میں اپنی اس بہن سے زیادہ مجبور تھی اور نکاح کی خواہش بھی دل میں تھی ؛ لیکن کوئی بھی معیاری رشتہ نہیں مل رہا تھا ، فارغ ہونے کی وجہ سے اسلام کا بھی بخوبی مطالعہ کر رہی تھی ، پہلی بار مجھے اسلام ثواب سے ہٹ کر ایک معاشرتی ضرورت لگا۔ 

    میرے تایازاد بھائی گورنمنٹ ملازم تھے ، وہ مجھ سے سے نکاح کر کے سہارا دے سکتے تھے ؛ مگر وہ اپنے گھر میں مسئلہ کھڑا نہیں کرنا چاہتے تھے ؛ کیونکہ وہ شادی شدہ تھے اور اس کی بیوی ظاہر ہے معمول کے مطابق رکاوٹ بنتی ، مجھے پہلی بار اپنا تایا زاد بھائی قصوروار نظر آیا ، جب اس نے بزدلانہ بہانہ کیا کہ اسے دوسری شادی کی ضرورت نہیں ہے۔ 

 مجھے بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے دبائیں

ہندوستانی مسلمان دارالعلوم دیوبند کو ہر معاملہ میں اپنا مرکز سمجھیں

     ابھی میں بہت خوبصورت تھی امید کر رہی تھی کہ شاید کوئی کنوارا رشتہ ہی مل جائے ،  ایک تہجد گزار مجھ سے بڑے کزن نے مجھ سے نکاح کی حامی بھری ؛ مگر اس کی والدہ نے مجھ پر بیوگی جیسا جرم تھوپ دیا ، میں سوچتی تھی کہ بیوہ ہونے میں میرا کیا قصور ہے ؟ گھر میں میرے دل سے پہلی مرتبہ اس معاشرے کی بربادی کے لیے بد دعائیں نکل رہی تھیں کہ میں معاشرے کو کیسے سمجھاؤں کہ ایک سے زیادہ نکاح مرد کی نہیں عورت کی ضرورت ہے ۔ 

    میں بہت پریشان تھی ، میری عمر بھی چالیس سال ہو گئی تھی ، ابھی بھی نکاح کی خواہش تھی ، ہمارے محلے میں ایک تاجر نے بیواؤں کے لیے ماہانہ راشن کا بندوبست کیا ہوا تھا، اس نے میرا نام بھی لکھ لیا اور میرے گھر راشن بھیجنا شروع کر دیا، وہ روتے روتے کہنے لگی کہ بیوہ یا مطلقہ کو بہت زیادہ مرد کی ضرورت ہوتی ہے ، مجھے افسوس ہے ان عورتوں پر جو اپنے مردوں کو کسی سے نکاح کی اجازت نہیں دیتیں ، خدا کی قسم ایک بیوہ یا مطلقہ کو کم از کم پچاس سال تک مرد کی ضرورت پیسوں سے زیادہ ہوتی ہے ؛ اس سے بات نہیں کرتی اور بہت سی بے راہ روی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ 

    اب میری بیٹی بھی جوان ہو چکی ہے ، اس کی بھی شادی کرنا ہے اور میں سوچ رہی ہوں کہ اس کی شادی میں کسی مرد سے کروں اور اس کو نصیحت کروں کہ کبھی اپنے شوہر کو دوسری شادی سے منع نہیں کرنا ؛ تاکہ میں اپنی اس غلطی کا ازالہ کر سکوں جو میں نے اپنے شوہر سے اپنی سوتن کو طلاق دلوا کر کی تھی۔ 

    آخر میں ان تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی مجبور اور بے سہارا عورت کو صرف مالی مدد نہ کریں ؛ بلکہ نکاح میں لے کر ان کی مدد کریں ۔ اگر ایک لاوارث اور بیوہ کو اللہ نے ہی پیٹ لگایا ہے تو شہوت کا جذبہ بھی اسی اللہ نے لگایا ہے اور یہ بھی گزارش ہے جن کی بہنیں بیوہ ہیں  ان کا نکاح کریں، ان کی صرف مالی مدد نہ کریں ۔ نکاح سے مالی اور جسمانی دونوں مددیں ہو جاتی ہیں ۔

     معاشرے میں دوسری شادی میں رکاوٹ خود عورتیں بنی ہوئی ہیں اور ایسا کرکے عورتیں عورتوں کی دشمن بنی ہوئی ہیں ،  مرد چار نکاح کر سکتا ہے اس کو اللہ نے اجازت دی ہے ، وہ بھائی جو اپنی بہنوں کو دوسری شادی نہیں کرنے دیتے قیامت والے دن اس بات کا جواب دیں گے۔

 محترم قارئین!  

مذکورہ مضمون کے سلسے میں اپنی رائے کمینٹ میں ضرور لکھیں۔

   شکریہ  


 وضاحت  برائے رابطہ : 
ہر طرح کے علمی،فکری و اصلاحی مضامین پڑھنے کے لیے، ہر طرح کے اسلامی و سیاسی خبروں سے واقفیت کے لیے 
درج ذیل لنکس پر کلک کریں، یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔ شکریہ
محمد امتیاز پَلاموی،مظاہری
7079256979| 6397254972


  مضمون پسند آئے تو واٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کریں۔ شکریہ  

Post a Comment

0 Comments