ایک عورت اپنے مرد سے کیا چاہتی ہے ؟؟؟؟

 عورت کیا چاہتی ہے؟؟؟❤️❤️



ایک عالم کو پھانسی  لگنے والی تھی! 

راجا نے کہا۔ تمہاری جان بخش دوں گا! اگر میرے ایک سوال کا صحیح جواب بتا دو گے!

سوال تھا، کہ عورت آخر چاہتی کیا ہے،

عالم نے کہا۔ مہلت ملے، تو پتا کرکے بتا سکتا ہوں:

راجا نے ایک سال کی مہلت دے دیں،

عالم بہت گھوما، بہت لوگوں سے ملا،

پر کہی سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا،

آخر میں کسی نے کہا دور جنگل میں ایک چڑیل رہتی ہے!

وہ ضرور بتا سکتی ہیں اس سوال کا جواب!

عالم اُس چڑیل کے پاس پہنچا اور اپنا سوال اُسے بتایا!

چڑیل نے کہا کہ میں ایک شرط پر بتاؤ گی!

اگر تم مجھ سے شادی کرو اُس نے سوچا، صحیح جواب نہ پتا چلا تو جان راجا کے ہاتھ جانی ہی ہیں،

اسی لیے شادی کی رضامندی دے دی ! شادی ہونے کے بعد چڑیل نے کہا، چونکہ تم نے میری بات مان لی ہے تو میں  نے تمہیں خوش کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ 12 گھنٹے میں چڑیل اور 12 گھنٹے خوبصورت پری بن کے رہوں گی!

اب تم یہ بتاؤ کہ دن میں چڑیل رہوں یا رات کو، اُس نے سوچا اگر یہ دن میں چڑیل ہوئی تو دن نہیں گزرے گا اور رات میں ہوئی تو رات نہیں گزرے گی!

آخر میں اُس عالم نے کہا جب تمہارا دل کرے پری بن جانا، جب دل کرے چڑیل بن جانا! 

یہ بات سن کر چڑیل نے خوش ہوکر کہا چونکہ تم نے مجھے اپنی مرضی کی چھوٹ دے دی ہے  تو میں ہمیشہ ہی پری بن کے رہاں کروں گی!


آخر میں اس سوال کا جواب یہی ہے!

عورت ہمیشہ اپنی مرضی کا کرنا چاہتی ہے! اگر عورت کو اپنی مرضی کا کرنے دو گے تو وہ پری بن کر رہے گی❤️ اگر نہیں کرنے دو گے تو چڑیل بن کر رہے گی👻😜


صنف نازک کی چالاکیاں اور بیچارے مردوں کی معصومیت کی مختصر داستاں.🌹   

منقول

Post a Comment

0 Comments