آپ کو یہ جان کے حیرانگی ہوگی کہ انسانی زندگی میں محض 25 خواہشات ہوتی ہیں اور پوری زندگی انسان انہی کے آگے، پیچھے بھاگتا رہتا ہے۔

آپ کو یہ جان کے حیرانگی ہوگی کہ انسانی زندگی میں محض 25 خواہشات ہوتی ہیں اور پوری زندگی انسان انہیں کے آگے، پیچھے بھاگتا رہتا ہے۔


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

آپ کو یہ جان کے حیرانگی ہوگی کہ انسانی زندگی میں محض 25 خواہشات ہوتی ہیں اور پوری زندگی انسان انہی کے آگے، پیچھے بھاگتا رہتا ہے۔

اگر اِن 25 خواہشات کا جواب میں اپنی طرف سے دوں تو ہو سکتا ہے آپ لوگ اتفاق نہ کریں۔ لیکن اگر یہی جواب نبی کریم ﷺ کی زبانِ مبارک سے صادر ہوئے ہوں تو پھر کیا ہی بات ہے۔

آئیے آپکو زندگی کی اہم ترین 25 درینہ خواہشات کے حصول کے انمول طریقے نبی کریم ﷺ کی زبانی پیش کرتے ہیں، یہ ایک مکالمہ ہے آپ ﷺ اور ایک بدو کے مابین۔۔!

1۔ بدو نے عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! میں امیر بننا چاہتا ہوں۔۔؟"
حضورﷺ نے فرمایا، "قناعت کیا کرو، امیر ہو جاؤ گے۔۔!"

2۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! میں عالم بننا چاہتا ہوں۔۔؟
فرمایا، "تقویٰ اختیار کرو، عالم بن جاؤ گے۔۔!"

3۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! عزت والا بننا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو، باعزت ہو جاؤ گے۔۔!"

4۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! اچھا انسان بننا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "لوگوں کو اپنی ذات سے فائدہ پہنچاؤ، اچھا انسان بن جاؤ گے۔۔!"

5۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! عادل بننا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "جو اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کیلئے بھی پسند کرو۔۔!"

6۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! طاقتور بننا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "اللہ پر توکل کرو، طاقتور ہو جاؤ گے۔۔!"

7۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "کثرت سے اللہ کا ذکر کیا کرو۔۔!"

8۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! رزق کی کشادگی چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "ہمیشہ وضو کی حالت میں رہو۔۔!"

9۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! دُعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "حرام مت کھاؤ۔۔!"

10۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "اخلاق اچھے کر لو۔۔!"

11۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! قیامت کے روز گناہوں سے پاک اُٹھنا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "غسل کیا کرو۔۔!"

12۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! برائیوں میں کمی چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "کثرت سے توبہ کیا کرو۔۔!"

13۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! "قیامت کے روز نور میں اُٹھنا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "ظلم کرنا چھوڑ دو۔۔!"

14۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! میں چاہتا ہوں اللہ مجھ پر رحم کرے۔۔؟"
فرمایا، "اللہ کے بندوں پر رحم کیا کرو۔۔!"

15۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! چاہتا ہوں اللہ میری پردہ پوشی کرے۔۔؟"*
فرمایا، "لوگوں کی پردہ پوشی کیا کرو۔۔!"*

16۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "بدکاری سے بچو۔۔!"

17۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! چاہتا ہوں کہ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کا محبوب بن جاؤں۔۔؟"
فرمایا، "جو اللہ اور اُس کے رسولﷺ کو محبوب ہے، اُسے اپنا محبوب بنا لو۔۔!"

18۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! اللہ کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "فرائض ادا کیا کرو۔۔!"

19۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں۔۔؟"
*فرمایا، "اللہ کی یوں بندگی کرو، جیسے تم اُسے دیکھ رہے ہو، یا جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔۔!"

20۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! گناہوں سے کونسی چیز معافی دلوائے گی۔۔؟"
فرمایا، "آنسو، عاجزی اور بیماری۔۔!"


21۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! کیا چیز دوزخ کی آگ ٹھنڈا کرے گی۔۔؟"
فرمایا، "دنیا کی مصیبتوں اور آزمائشوں پر صبر۔۔!"

22۔ عرض کیا، "یا نبی اللہﷺ! اللہ کے غصےکو کیا چیز سرد کرتی ہے۔۔؟"
فرمایا، "لوگوں کو چپکے چپکے صدقہ دینا اور صلہ رحمی قائم کرنا۔۔!"

23۔ عرض کیا، یا نبی اللہﷺ! سب سے بڑی بُرائی کیا ہے۔۔؟
فرمایا، بد اخلاقی اور کنجوسی۔۔!

24۔ عرض کیا، یا نبی اللہﷺ! سب سے بڑی اچھائی کیا ہے۔۔؟
فرمایا، اچھے اخلاق، تواضع اور صبر۔۔!

25۔ عرض کیا، یا نبی اللہﷺ! اللہ کے غصے سے کیسے بچ سکتا ہوں۔۔؟"
فرمایا، "لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑدو۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments