فلسطین نے اسرائیل کو تباہ و برباد کردیا pelastin - israil war

 قبلہ اول کی حفاظت میں فلسطین نے باغی یہودیوں کی حالت خراب کردی

فلسطین کے احوال پر نظر ان کے لیے دعاء اور ان کا دفاع یہ سب ہم مسلمانوں پر ضروری ہے

   

   تحریر: مولانا حذیفہ وستانوی صاحب 

 مسلمان پروپیگنڈوں سے متاثر ہرگز نہ ہوں :

طوفان الأقصى کے ضمن میں قسام اور حماس کے حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے اسے سازش کہنا اور مختلف پروپیگنڈوں کو ہوا دینا یا اس سے متاثر ہونا ایمانی تقاضوں کے بالکل خلاف ہے مسلمان جسد واحد کے مانند ہے۔

 کون لوگ پروپیگنڈوں سے متاثر ہوتے ہیں

جو لوگ تاریخ سے اور اہل فلسطین پر ہورہے اسرائیلی مظالم سے ناواقف ہے وہ ہر طرح کے غیر معقول پروپیگنڈوں سے متاثر ہوتا ہے یا جو ایمانی رمق اور اسلامی حمیت سے عاری ہو، ہم نے اپنی کھلی آنکھوں مظالم کو قریب سے دیکھا ہے، وہاں کے لوگوں سے دریافت کیا ہے ان کے احوال پر نظر رکھی ہوی ہے، ہمیں پوچھو ان پر کیسی بت رہی ہے ؟

 مسلمان بزدل نہیں ہوتا کیا اپ نے اسرائیل کے مظالم نہیں دیکھے ؟!!!

اللہ کا واسطہ میرے مسلمان بھائیو بزدلی نہ دکھاؤ اسرائیلی جارحیت کو ۷۵ سال ہورہے ہیں کتنے کم سن بچوں کتنے بڑھوں کتنے نوجوانوں کتنی عورتوں کو ان ظالموں نے شہید کردیا ہے ؟؟؟؟؟کتنے لوگوں کو بے وطن کردیا بے گھر کردیا؟؟؟؟؟ دسیوں ہزار سے تجاوز کرکے لاکھوں میں اس کا عدد ہے!!!

 یہ اپنے انسانی حق اور اسلامی حق کی جنگ ہے سمجھے

 لہذا ہمارے فلسطینی بھائیو کی یہ جنگ اپنے وطن کی آزادی کی جنگ ہے آج کے جمہوری نظام کے مطابق بھی یہ اپنے حق کی جنگ ہے عالمی دستور کے مطابق بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بھی اور سب سے اہم اسلامی نقطہ نظر سے یہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے جھاد عظیم ہے

 محاذ پر نبردازما کے لیے ہم کیا کریں

جو محاذ پر ہے ان پر بہتان تراشی ان سے سوء ظن کے بجائے ان کے لیے دعاء اور خیر کی توقع کرنی چاہیے کیا اپنی قیمتی جان خطرے میں ڈال اتنی بڑی جماعت اس طرح کی حرکتیں کرے گی ؟!

 فلسطین کا جہاد جہاد نہیں تو ارو کیا ہے ؟!

 تعجب ہے ! یہ حقیقی جنگ ہے یہ اصل جہاد ہے اس میں بیت المقدس کے لیے کسی جان تو کسی کا مال تو کسی صلاحیت لگ رہی ہے فتنوں کے اس دور میں اس طرح کی قربانیوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا جہاں محض دنیا اور مادیت کے پیچھے آج کا انسان لگا ہوا ہے !؟!

 کوئی پوچھے کہ اس حملہ سے کیا فائدہ نقصان ہی ہے ؟!؟

کوئی کہے کہ اس حملے سے کیا فائدہ؟ دیکھو اسرائیل نے غزہ پر حملہ کردیا بچارے کتنے معصوم مارے گئے ؟! تو اس کا جواب یہ ہے کہ اپنے حق کی مزاحمت کے لیے قربانی کے لیے تیار تو رہنا ہوگا اور ہمارے فلسطین کے غیور اس کے لیے تیار ہے تو آپ کو کیا تکلیف ہے؟!؟! مقابلہ تو کرنا ہوگا!! 

رسک تو اٹھانا پڑے گا !! 

کوئی بھی جنگ یا مقابلہ رسک اٹھائے بغیر نہیں جیتا جاسکتا !!!

اور یہ تو مسلمانوں کی تاریخ رہی ہے کہ وہ کم اور بے سرو سامانی کے باوجود طاقتور دشمن پر غالب آتا رہا ہے !!

طالوت کا لشکر چھوٹا اور کمزور تھا اور جالوت کا بڑا اور مضبوط تھا مگر قرآن کہتا ہے 

كَمْ مِّنْ فِئَةٍ قَلِيْلَـةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيْـرَةً بِاِذْنِ اللّـٰهِ ۗ وَاللّـٰهُ مَعَ الصَّابِـرِيْنَ (249)

بارہا بڑی جماعت پر چھوٹی جماعت اللہ کے حکم سے غالب ہوئی ہے، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

 اہل حق کمزور کا مقابلہ اہل باطل طاقتور سے ہمیشہ ہوتا رہا ہے اس کا انجام حق کا غلبہ ہی رہا ہے الحمدللہ 

 طالوت و جالوت کے واقعہ سے عبرت

آخر طالوت کے چھوٹاسا لشکر جالوت کے طاقتور اور بڑے لشکر کو شکست دینے میں کامیاب ہوا کیونکہ اللہ طالوت کے ساتھ تھے ان کے صبر کی وجہ سے !!

 بنواسرائیل اور فرعون کون تباہ ہوا

فرعون بہت طاقتور تھا اور بنواسرائیل کمزور مگر کیا ہوا فرعون سمندر میں غرق کردیا گیا اور کمزور بنواسرائیل اللہ کے فضل سے بچ نکلے قرآن نے کیا خوب منظر کشی کی ہے 

وَاَوۡرَثۡنَا الۡـقَوۡمَ الَّذِيۡنَ كَانُوۡا يُسۡتَضۡعَفُوۡنَ مَشَارِقَ الۡاَرۡضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا‌ ؕ وَتَمَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ الۡحُسۡنٰى عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَاۤءِيۡلَۙ بِمَا صَبَرُوۡا‌ ؕ وَدَمَّرۡنَا مَا كَانَ يَصۡنَعُ فِرۡعَوۡنُ وَقَوۡمُهٗ وَمَا كَانُوۡا يَعۡرِشُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور جس قوم کو کمزور سمجھا جاتا تھا اس کو ہم نے اس سرزمین کے مشارق اور مغارب کو وارث بنادیا جس میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں، اور بنو اسرائیل پر آپ کے رب کا بھلائی پہنچانے کا وعدہ پورا ہوگیا کیوں کہ انہوں نے صبر کیا تھا، اور ہم نے فرعون اور اس کی قوم کی بنائی ہوئی عمارتوں اور ان کی چڑھائی ہوئی بیلوں کو تباہ و برباد کردیا

 غزوہ بدر میں کیا ہوا ؟؟!

غزوہ بدر میں کفار مکہ اور سردران قریش ہر اعتبار سے مضبوط تھے اور مسلمان کم اور اسباب قتال سے بھی عاری تھے مگر کیا ہوا ؟

وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَّ اَنْتُمْ اَذِلَّةٌۚ-فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(123) اور بیشک اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی غزوۂ بدر میں جب مسلمانوں کی تعداد بھی کم تھی اوران کے پاس ہتھیاروں اور سواروں کی بھی کمی تھی جبکہ کفار تعداد اور جنگی قوت میں مسلمانوں سے کئی گنا زیادہ تھے۔ اس حالت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی مدد فرمائی اور کفار پر فتح و کامرانی عطا فرمائی_

 اسلامی تاریخ کے مزید واقعات

 سیف الدین قطز بمقابلہ تاتاری

 صلاح الدین بمقابلہ صلیبی

 محمد الفاتح بمقابلہ قسطنطنیہ

 افغانستان طالبان بمقابلہ امریکہ سوپر پاور 

یہ صرف انبیاء کرام علیہم السلام تک محدود نہیں بلکہ اس امت کی چودہ سو سالہ تاریخ بھی ایسے بہت سارے واقعات سے بھری پڑی ہے ۔

سیف الدین قطز بمقابلہ تاتاری

تاتاریوں کے مقابلہ میں سیف الدین القطز کا لشکر سرزمین شام پر کامیاب ہوا 

صلاح الدین بمقابلہ صلیبی

حطین فلسطین میں صلاح الدین ایوبی کا لشکر کامیاب ہوا

محمد الفاتح بمقابلہ قسطنطنیہ

 قسطنطنیہ میں محمد الفاتح نے کامیابی حاصل کی 

افغانستان طالبان بمقابلہ امریکہ سوپر پاور

ابھی عہد قریب بلکہ اقرب میں ۲۰ سال کی مزاحمت کے بعد افغانستان میں طالبان کی سوپر پاور امریکہ کے مقابلہ شاندار کامیابی اور اب ترقی بھی۔

 یہ سب ایمانی طاقت اور اللہ مدد کا نتیجہ ہے

 یہ سب ایمان کی طاقت سے ہوتا ہے جب ایمان مضبوط ہو نیت درست ہو اور جذبہ بلند ہو ہمت اور طاقت ہو تو اللہ کی مدد شامل ہوتی ہے اور جب اللہ کی مدد آ جائے تو کسی کی نہیں چلتی ۔

 ہمارے فلسطینی بھائیوں کی شہادت اور اسرائیلی ظالموں کے قتل میں کیا فرق ہے؟!؟

ایک بڑا فرق یہ ہے کہ اسرائیلی جو مارے جارہے ہیں وہ واصل جہنم ہوں گے اور ہمارے شہید ہو کر جنت میں جگہ پائیں گے ہم مسلمان اپنی تاریخ بھی اچھی طرح نہیں پڑھتے ہیں!!!

 فراست عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ اور ان کے سنہرے کلمات اللہ اکبر

 احد كے موقعہ پر ابو سفیان جو اس وقت کفار کے سردار تھے نے کہا انعمت فعال یوم بیوم بدر و الحرب سجال کہ چلو سب ٹھیک ہوگیا گویا ہم نے بدر کا بدلہ چکا دیا تب تم نے فتح حاصل کی تھی اور آج ہم جیت گئے قربان جائیے سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لاجواب جواب پر آپ نے بڑے قیمتی کلمات ارشاد فرمائے جو قیامت تک مسلمان کو شکست کے باوجود اپنوں کی جان گواں نے پر دھارس دلاتے ہیں اور دل مطمئن ہوجاتا ہے فاجاب عمر فقال : لا سواء قتلانا فی الجنة و قتلاکم فی النار ارے ابو سفیان کیا کہا!؟! برابر سرابر حساب کتاب ہوگیا!!!؟ ہر گز نہیں !!برابر نہیں ہوا اس لیے کہ ہمارے مقتول تو شہید ہوکر جنتی ہوگئے اور تمہارے واصل جہنم ہوگئے اسے کہتے فراست ایمانی۔

 مؤمن ہر حال میں کامیاب ہے

 عجبا للمؤمن ان اصابته ضراء فصبر فلہ اجر و ان اصابته سراء فشکر فلہ أجر کہ مؤمن کے دونوں ہاتھ میں لڈو ہے اسے مصیبت پہنچی اور صبر کیا تب أجر و ثواب اور نعمت پر شکر کیا تب بھی أجر و ثواب اللہ اپنے فضل اور رحمت سے عطاء فرمائیں گے یہ حدیث صحیح ہے .

 لہذا مسلمان اللہ پر یقین رکھے اللہ کی جانب متوجہ ہو اور ہمت حوصلہ سے آگے بڑھے

 یارب تو قبلۂ اول کے لیے میدان میں اترے ہوے مجاہدین کی مدد فرما اہل فلسطین کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت فرما ان پر اپنا خصوصی فضل فرما اور دشمن کو ملیا میٹ فرما آمین یا رب العالمین 


Post a Comment

1 Comments

  1. ماشاءاللہ حضرت الاستاذ کی تحریرنے ہمیں بہت مختصر الفاظ میں مکمل حقائق سے روشناس کرایا ۔فجزاکم اللہ خیرا

    ReplyDelete