حضور ﷺ کے لیے علمِ غیب ماننا شرک ہے

 حضور ﷺ کے لیے علمِ غیب ماننا شرک ہے

 بریلوی مذہب کے شیخ الحدیث کی تحریر 

  مفتی محمد امتیاز پلاموی 

جب علماء دیوبند یہ کہتے ہیں کہ علمِ غیب اللہ پاک کی صفت خاصہ ہے ، کسی بھی مخلوق کے لیے یہ صفت ماننا شرک ہے خواہ نبی ہو یا ولی ، تو بریلوی علماء چیخنے لگتے ہیں کہ دیکھو یہ دیوبندی گستاخ ہیں ۔ نعوذباللہ 

حسام الحرمین کی حقیقت

لیکن آپ ایک بریلوی علامہ اور شیخ الحدیث کی کتاب کا اسکین دیکھیں ، یہ وہی عقیدہ لکھ رہے ہیں جو علماء دیوبند لکھتے اور کہتے چلے آرہے ہیں، کتاب کا نام ہے " غایۃ المامول فی علم الرسول صفحہ 347 " مصنف ہیں مشہور بریلوی عالم مفتی فیض اویسی ۔۔۔ لکھتے ہیں:

نبی ﷺ پر علمِ غیب کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے، آج تک کسی عالم یا مفسر نے آپ نے علیہ الصلٰوۃ و السلام کے لیے " علمِ غیب" کا استعمال نہیں کیا ، اس لیے کہ عالم الغیب اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ہے، لہذا یہ صفت مخلوق پر استعمال کرنے سے " شرک فی الأسماء ہوگا" اسی لیے حضور علیہ السّلام کے لیے علم غیب ثابت کرنا شرک ہے۔ ( غایۃ المامول فی علم الرسول صفحہ ٣٤٧)

آپ اس تحریر کو بار بار پڑھیں ، غور کریں اور بتائیں کہ کیا علماء دیوبند کا عقیدہ غلط ہے ؟ اگر غلط ہے تو کیا اس بریلوی عالم کا عقیدہ بھی غلط ہے؟





Post a Comment

0 Comments