مولانا عامر عثمانی اور ماہنامہ تجلی کی حقیقت
✍️✍️ محمد امتیاز پلاموی ، مظاہری
مولانا عامر عثمانی علماء دیوبند کے یہاں معتبر نہیں، مولانا عامر عثمانی مودودی تھے ، اس لیے انکی بات علماء دیوبند کے خلاف حجت نہیں۔ ماہ نامہ تجلی کے مضامین بھی علماء دیوبند کے خلاف حجت نہیں۔
مولانا عامر عثمانی کے متعلق یہ مشہور ہے کہ وہ دارالعلوم دیوبند میں مدرس بننا چاہتے تھے مگر تدریسی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند میں مدرس نہیں رکھا گیا ، جس کی وجہ سے وہ دارالعلوم دیوبند اور علماء دیوبند کے خلاف ہوے، اس وقت مودودی فتنہ زوروں پر تھا اور وہ مودودی کے ہتھے چڑھ گئے ۔
چنانچہ ماہنامہ الشریعہ کے خصوصی اشاعت دسمبر 2014 میں افادات اہل سنت ، مناظر اسلام حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے صفحہ نمبر 798 میں یہ بات لکھی ہوئی ہے :
عامر عثمانی نااہل ہونے کے باوجود دارالعلوم دیوبند میں مدرس بننا چاہتاتھا جس کو دارالعلوم نے قبول نہیں کیا اور وہ مودودیوں کے ہتھے چڑھ گیا اور اس سے انھوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا۔
اسکین نیچے ملاحظہ کیجئے 👇👇
0 Comments