جمعۃ المبارک کے مختصر اہم کام احادیث مبارکہ کی روشنی میں

جمعۃ المبارک کے مختصر اہم کام ۔ احادیث مبارکہ کی روشنی میں 



فضیلت یوم جمعہ :

سب سے بہترین دن جب سورج طلوع ہوتا جمعہ کا دن ہے ۔ ( صحیح مسلم : 854 )

(1) جمعہ کے دن فجر کی فرض نماز میں " سورہ سجدہ " اور " سورہ دہر " کی تلاوت کرنا ۔ ( صحیح مسلم : 880 ) 

(2) مسواک کرنا ( صحیح البخاری۔880 )

(3) مرد کا خود بھی غسل کرنا اور بیوی کو بھی غسل کی تاکید کرنا ۔ ( جامع الترمذی: 496 ۔ حسن )

(4) صاف ستھرے کپڑے پہننا ۔ ( سنن ابوداؤد: 347 )

(5) خوشبو لگانا اور بالوں میں تیل لگانا ۔ ( صحیح البخاری : 883 )

(6) جمعہ کے لیے پیدل چل کر جانا ۔ ( سنن ابوداؤد: 345 )

(7) جمعہ کے لیے امام سے پہلے مسجد میں حاضر رہنا ۔ ( سنن ابوداؤد: 345 )

(8) مسجد میں داخل ہوتے ہی دو رکعت نفل ( تحیۃ المسجد) ادا کرنا ۔ ( صحیح البخاری : 1167 )

(9) خطیب ( امام  ) کے قریب بیٹھنا ۔ ( سنن ابوداؤد: 345 )

(10) مقتدیوں کا خطبہ غور سے اور خاموشی کے ساتھ سننا ۔ ( سنن ابوداؤد: 345 )

(11) دوران خطبہ فضول باتیں اور فضول کام قطعا نہ کرنا ۔ ( سنن ابوداؤد: 345 )

(12) امام کا نماز جمعہ میں" سورہ اعلی اور سورہ غاشیہ" یا " سورہ جمعہ و سورہ منافقون" کی تلاوت کرنا ۔ ( صحیح مسلم: 878 )

(13) جمعہ کے بعد مسجد میں ہی 6 یا 4 رکعت سنت ادا کرنا اور اگر گھر میں ادا کرنا چاہیں تو صرف دو رکعت پڑھنا ۔ ( سنن ابوداؤد: 1130 )

(14) کثرت سے درود ابراہیمی پڑھنا ۔ ( صحیح مسلم : 912 )

(15) سورۃ الکہف کی تلاوت کرنا ۔ ( صحیح الجامع ۔ 6470 )

(16) جمعہ کے دن صدقہ کا اہتمام کرنا ۔ ( منصف عبد الرزاق : 5558 )

(17) جمعہ ادا کرنے کے بعد قیلولہ کرنا پھر کھانا کھانا ۔ ( مسند احمد : 2733 )

Post a Comment

0 Comments