اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو کرارا جواب

اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو کرارا جواب 



اپنے ارد گرد دیکھ لیجیۓ 

جب اسلام کی حقانیت کا پرچم بلند ہونے جا رہا ہو ، جب ایک سچے عالم دین ، فکری و علمی بنیادوں پر الحاد کو للکار رہا ہو ۔ 

دیکھیے ، غور کیجیے ۔ 

یہ کون ہے جو اس موقع پر بھی علماء کے خلاف نفرت انگیز باتیں پھیلا رہا ہے ؟ کون ہے جسے مناظرہ سے پہلے ہی ناکامی کی پیشن گوئیاں کرنی ہیں ؟ کون ہے جو بجائے خوشی کے دل میں مروڑ لیے بیٹھا ہے ؟ 

جی جی ، یہی لمحہ ہے پہچان کا ، یہی وقت ہے سمجھنے کا دشمن کون ہے ، اور اپنوں کی صف میں چھپے بے چین چہرے کون ہیں ۔ 

یاد رکھیے ، 

ایسے مواقع صرف مناظرہ جتنے کے لیے نہیں آتے بلکہ امت کو جگانے چھاننے ، اور صفیں درست کرنے کے لیے آتے ہیں ۔ 

تو اگر مناظرہ نہ بھی ہو ۔ 

تو سمجھ لیجیے کہ اسلام جیت چکا ہے چونکہ اسلام نے دلوں کے اندر کی باتیں عیاں کر دی ہیں ۔

تو کرنا بس اتنا ہے کہ ۔

ان چہروں کو پہچاننا ہے انہیں نرمی اور حکمت سے قائل کرنے کی کوشش کرنی ہے ، اور علماء کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر حق کا علم تھامنا ہے ۔ 

یہی آپ کی جیت ہے ، یہی ہم سب کی جیت ہے اور یہی اسلام کی ابدی سربلندی کا راز ہے ۔ 

اور آخری بات ، جو جو بھی ملحدوں سے مرعوب ہو کر ہمارے ہی علماء کو نیچا دکھا رہے ہیں ، ان سے بس اتنا کہنا ہے کہ تم سے تو جاوید اختر بھی زیادہ صاف ہے ، کم از کم سامنے تو آرہا ہے ، تم تو اندر ہی اندر گند پھیلانے والے ہو ۔ 

اور ہاں ۔ اسلام کو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا تم اپنا منہ کالا کرتے ہو ۔ اپنا نقصان کرتے ہو ۔ اسلام تو روشن ہے ، کل بھی تھا ، آج بھی ہے ، اور کل بھی رہے گا ۔ 

Post a Comment

0 Comments